جے ڈی وینس دوبارہ ایران مذاکرات میں امریکی ٹیم کی قیادت کریں گے

واشنگٹن اور تہران کے درمیان جوہری پروگرام اور علاقائی کشیدگی اہم زیر بحث امور ہوں گے۔

               
April 15, 2026 · بام دنیا

ایران کے ساتھ ممکنہ مذاکرات کے دوسرے دور میں بھی امریکہ کی اعلیٰ سطحی ٹیم کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس کریں گے، جبکہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان جوہری پروگرام اور علاقائی کشیدگی اہم زیر بحث امور ہوں گے۔

امریکی ٹی وی سی این این  نے رپورٹ کیا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور طے پایا تو ممکنہ طور پر امریکی وفد کی قیادت دوبارہ نائب صدر جے ڈی وینس کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق اگر جنگ بندی سے قبل ایک اور ملاقات طے ہوتی ہے تو اس میں بھی جے ڈی وینس ہی امریکی وفد کی سربراہی کریں گے۔ اس وفد میں صدرصدر ٹرمپ کے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف اور ان کے داماد جیرڈ کشنر بھی شامل ہوں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ پہلے ہی اشارہ دے چکے ہیں کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ آئندہ دو روز میں دوبارہ شروع ہو سکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذاکرات میں سب سے اہم اور حل طلب معاملہ ایران کی یورینیم افزودگی کے عمل کو روکنے کے لیے ٹائم فریم کا تعین ہے۔ امریکا کا مؤقف ہے کہ ایران کی جوہری افزودگی سے متعلق تنصیبات کو مکمل طور پر ختم کیا جائے، جبکہ ساتھ ہی آبنائے ہرمز کو فوری طور پر دوبارہ کھولنے کا مطالبہ بھی زیر غور ہے۔