پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی۔ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 70ہزار پوائنٹس کی سطح عبور
گذشتہ روز بھی مارکیٹ انڈیکس میں پانچ ہزار پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا
آج بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 5005 پوائنٹس تک کے اضافے سے ایک لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی سطح سے اوپر چلا گیا۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی مارکیٹ انڈیکس میں پانچ ہزار پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس طرح مجموعی طور پر دو دنوں میں انڈیکس میں دس ہزار پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے بارے میں تجزیہ کاروں کا کہنا ہے اس کہ وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ پاکستان میں دوبارہ مذکرات اور سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو تین ارب ڈالر کے ڈیپازٹ دینے کے اعلانات ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی صدر کے اعلان کے بعد پاکستان دوبارہ عالمی سفارت کاری کا مرکز بن گیا ہے جس پر مارکیٹ نے مثبت رد عمل دیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ امریکی صدر کے اعلان کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمت بھی کم ہوئی ہے جو مارکیٹ کے لیے مثبت ہے۔
انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مزید تین ارب ڈالر کے ڈیپازٹ دینے کے یقین دہانی نے مارکیٹ میں کاروبار پر بہت زیادہ مثبت اثر مرتب کیا ہے۔