فی تولہ سونا 1400 روپے مہنگا
10 گرام سونے کی قیمت میں 1200 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 837 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 14 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی عالمی قیمت 4 ہزار 825 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ کے اثرات کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 24 قیراط فی تولہ سونا 1400 روپے مہنگا ہونے کے بعد 5 لاکھ 4 ہزار 862 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1200 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 837 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، فی تولہ چاندی 110 روپے بڑھ کر 8 ہزار 514 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 94 روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 299 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق گزشتہ کئی روز سے سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے جو عالمی معاشی صورتحال اور مارکیٹ کے دباؤ کا نتیجہ ہے۔