مولانا فضل الرحمٰن سے سفیروں کی ملاقاتوں کے پیچھے کیا چل رہا ہے،کامران مرتضیٰ نے سب بتا دیا

21 تاریخ سے پاکستان میں مذاکرات کے دوسرے مرحلے (اسلام آباد ٹاک پارٹ ٹو) کا آغاز متوقع ہے۔ کامران مرتضیٰ

               
April 16, 2026 · قومی, ویڈیوز
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ ایک بار پھر قومی اور بین الاقوامی سیاست کے اہم محور کے طور پر ابھری ہے۔ گزشتہ چند روز کے دوران عالمی طاقتوں اور علاقائی ممالک کے سفیروں کی مسلسل آمد نے سیاسی حلقوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی ہے۔

جے یو آئی (ف) کے رہنما کامران مرتضیٰ نے انکشاف کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کا گھر ان دنوں قومی اور بین الاقوامی سیاست کی سرگرمیوں کا محور بنا ہوا ہے

کامران مرتضیٰ کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن سے حالیہ دنوں میں چین اور ایران کے سفیروں سمیت امریکہ کے ڈپٹی چیف آف مشن نے الگ الگ اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ ان ملاقاتوں میں جہاں باہمی دلچسپی کے امور زیرِ بحث آئے، وہی خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کامران مرتضیٰ نے بتایا کہ 21 تاریخ سے پاکستان میں مذاکرات کے دوسرے مرحلے (اسلام آباد ٹاک پارٹ ٹو) کا آغاز متوقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک مثبت پیش رفت ہے اور امید ہے کہ اس سے امن کی راہ ہموار ہوگی جس کا سہرا پاکستان کے سر جائے گا

کامران مرتضیٰ نے ان ملاقاتوں کو مثبت قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان میں ہونے والے ان مذاکرات سے خطے میں امن کی راہ ہموار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ عمل کامیاب رہتا ہے تو عالمی سطح پر اس کا کریڈٹ پاکستان کو جائے گا، جس سے ملک کے بین الاقوامی وقار میں اضافہ ہوگا۔