پاکستان کے کسی بھی نمائندے کا دورہ طے نہیں ، وائٹ ہائوس

میڈیا اور سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ شاید پاکستانی فیلڈ مارشل عاصم منیر جمعے کو واشنگٹن کا دورہ کریں گے۔

               
April 16, 2026 · اہم خبریں, بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے امریکہ میں کسی بھی پاکستانی نمائندے کے طے شدہ دورے کی تردید کر دی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے عہدیدار کی جانب سے بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب میڈیا اور سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ شاید پاکستانی فیلڈ مارشل عاصم منیر جمعے کو واشنگٹن کا دورہ کریں گے۔

اس حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس وقت پاکستان کے کسی بھی نمائندے کا دورہ طے نہیں ہے۔

تاہم جیسا کہ صدر ٹرمپ نے کہا ہے پاکستان (ایران کے ساتھ) مذاکرات میں بہت مددگار ثابت ہوا ہے اور بات چیت ابھی بھی جاری ہے۔‘