BingX کی جانب سے SpaceX کے PreIPO اثاثوں تک آن چین رسائی متعارف
سرمایہ کاری کے مواقع میں مزید وسعت
پاکستان،17 اپریل 2026 :بنگ ایکس(BingX) ایک معروف کرپٹو کرنسی ایکسچینج اور Web3-AI کمپنی نےاسپیس ایکس (SpaceX )کے Pre-IPO پرپیچوئل فیوچرز لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے ساتھ SpaceX Xpool ایئرڈراپ مہم بھی متعارف کرائی گئی ہے۔ اس اقدام کے ذریعے صارفین کو دنیا کی سب سے زیادہ زیرِ غور نجی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کا بالواسطہ موقع حاصل ہوگا، جبکہ وہ مختلف انعامات بھی کما سکیں گے۔
اسپیس ایکس (VNTL) پرپیچوئل فیوچرز کو 14 اپریل 2026 کو باضابطہ طور پر لانچ کیا گیا جسے صارفین کی جانب سے فوری اور بھرپور پذیرائی ملی۔ اس کے بعد 16 اپریل کو SPACEX (PreStocks) بھی متعارف کرایا گیا۔ لانچ کے ابتدائی 24 گھنٹوں کے اندر اسپیس ایکس (VNTL) پلیٹ فارم پر ٹریڈنگ والیوم کے لحاظ سے تیسرا بڑا نیا TradFi اثاثہ بن گیا۔
بنگ ایکس(BingX)نے اسپیس ایکس (SpaceX )پری-IPO RWA کے لیے ایک خصوصی ایئرڈراپ ایونٹ بھی متعارف کرایا ہے، جس میں نئے صارفین کے لیے منظم انعامات اور VIP ممبرز کے لیے خصوصی فوائد شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، BingX Xpool اسٹیکنگ 21 اپریل 2026 سے دستیاب ہوگی، جو صارفین کو مزید مستحکم منافع کے مواقع فراہم کرے گی۔
بنگ ایکس(BingX)کے ترجمان پابلو مونٹی نے کہا کہ” اسپیس ایکس (SpaceX )ایک ایسا ہائی انٹرسٹ اثاثہ ہے جس تک صارفین کو ماضی میں رسائی حاصل نہیں تھی۔ یہ لانچ نہ صرف ہماری TradFi پیشکش کو وسعت دیتا ہے بلکہ نجی مارکیٹ میں تیزی سے ترقی کرنے والے مواقع تک رسائی فراہم کرکے خلا کو بھی پُر کرتا ہے۔ “