امریکہ ایران متضاد دعووں کے بعد ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی
نکی میں ہفتے کے روز ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران 1.75 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی
امریکا اور ایران کے متضاد دعوؤں کے بعد ایشیائی اسٹاک مارکیٹس نے ابتدائی ٹریڈنگ میں کمی کے ساتھ آغاز کیا ہے، جب کہ ایک روز قبل امریکی اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی دیکھی گئی تھی جس کی وجہ آبنائے ہرمز کے دوبارہ کھلنے کی امیدیں تھیں۔
نکی میں ہفتے کے روز ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران 1.75 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج بھی 0.89 فیصد نیچے رہا۔
اسی طرح KOSPI 0.55 فیصد کمی کے ساتھ کھلا، جبکہ تائیوان انڈیکس میں 0.88 فیصد کمی دیکھی گئی۔
شنگھائی انڈیکس بھی آج ابتدائی ٹریڈنگ میں 0.10 فیصد کمی کے ساتھ کھلا۔
رپورٹس کے مطابق حالیہ گھنٹوں میں متضاد بیانات سامنے آئے ہیں، جن میں امریکی صدرٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی جاری رہے گی، جبکہ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر ناکہ بندی برقرار رہی تو آبنائے ہرمز دوبارہ بند کی جا سکتی ہے۔