بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 16رکنی اسکواڈ کا اعلان

سرفراز احمد ہیڈکوچ کےفرائض انجام دیں گے،اسدشفیق بیٹنگ اورعمرگل بولنگ کوچ ہوں گے

               
April 18, 2026 · اسپورٹس

بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 16رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔شان مسعود کپتان برقرار رہیں گے۔

ٹیم میں 4 نئے کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیاگیا ہے,شان مسعود، عبداللّٰہ فضل، عماد بٹ،اذان اویس، بابراعظم، حسن علی، امام الحق اورخرم شہزاد اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

محمد عباس،محمد رضوان،محمد غازی غوری،نعمان علی، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل اور شاہین شاہ آفریدی بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

سرفراز احمد ہیڈکوچ کےفرائض انجام دیں گے،اسدشفیق بیٹنگ اورعمرگل بولنگ کوچ ہوں گے،پی ایس ایل 11 میں شریک کھلاڑی اپنی ٹیموں کی میچز مکمل ہونےکےبعد کیمپ جوائن کریں گے،کیمپ یکم مئی کو اختتام پذیرہوگا جبکہ ٹیم 2 مئی کو بنگلہ دیش روانہ ہوگی۔