اٹلی کی خاتون وزیراعظم کاغیر ضروری گرم جوشی سے استقبال پر فرانسیسی صدر کوتنقید کا سامنا
یہ ملاقات آبنائے ہرمزپر یورپی رہنمائوں کے اہم اجلاس کے سلسلے میں ہوئی
تصویر: سوشل میڈیا
فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے اٹلی کی وزیراعظم جورجیا میلونی کا پیرس کے ایلیسی پیلس میں غیر ضروری گرم جوشی سے استقبال کیا۔ اس موقع پر میکرون میلونی کے ساتھ رسمی طریقہ کارسے زیادہ اپنائیت سے پیش آئے، جس کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔
گلے لگانااورگال چھونا یورپی ممالک میں عام طور پر دوستانہ یا رسمی سلام کا طریقہ سمجھا جاتا ہے۔ تاہم،پیرس کے واقعے کی ویڈیو نے اسے خاصے عجیب انداز میں پیش کیا۔صارفین کی طرف سے فرانسیسی صدر کو رسمی سفارتی آداب سے تجاوزکرنے پر تنقید کا نشانہ بنایاجارہاہے۔
یہ ملاقات آبنائے ہرمزپر یورپی رہنمائوں کے اہم اجلاس کے سلسلے میں ہوئی۔پر فرانس، برطانیہ اور اٹلی سمیت یورپی ممالک اس تنازع پر بات چیت کر رہے ہیں۔اس کانفرنس میں تقریباً 40 ممالک کے نمائندے شریک تھے۔
اس سے قبل اکتوبر 2025 میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اٹلی کی وزیراعظم جورجیا میلونی کو’’خوبصورت نوجوان خاتون‘‘قرار دیا تھا۔
غزہ امن سمٹ کے دوران اپنی تقریر میں ٹرمپ نے کہاتھاکہ ہمارے ساتھ ایک خاتون ہیں، ایک نوجوان خاتون،میں یہ کہنے کی اجازت نہیں رکھتا، کیونکہ عام طور پر اگر آپ یہ کہیں کہ وہ ایک خوبصورت نوجوان خاتون ہیں تو آپ کا سیاسی کیریئر ختم ہو جاتا ہے۔ اب اگر امریکہ میں آپ کسی خاتون کو خوبصورت کہیں تو یہ آپ کی سیاسی زندگی کا خاتمہ ہو سکتا ہے، لیکن میں اپنا چانس لیتاہوں۔
پھر ٹرمپ نے میلونی کی طرف مڑ کر کہاآپ کو خوبصورت کہنے میں کوئی اعتراض تو نہیں ہے نا؟ کیونکہ آپ ہیں۔
میلونی نے اس پر بھی قدرے عجیب اور معیوب سی مسکراہٹ کے ساتھ جواب دیاتھا۔ ٹرمپ نے میلونی کی سیاسی کامیابی اور اثر و رسوخ کی بھی تعریف کی اور انہیں شاندار قرار دیا۔ یہ واقعہ بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوا تھا۔
ٹرمپ نے اس سے پہلے بھی میلونی کو “fantastic woman” کہا تھا، لیکن خوب صورت نوجوان خاتون والا بیان سب سے زیادہ توجہ کا مرکز بنا۔