پنجاب میں بڑی میراتھن اور سائیکلنگ ریس کی تیاریاں مکمل

تقریب میں ملک سلمان، محمد علی اور محمد طارق قریشی سمیت دیگر حکام بھی موجود ہوں گے۔

               
April 18, 2026 · اسپورٹس

لاہور۔ اسپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام صوبے کی بڑی میراتھن اور سائیکلنگ ریس کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جس میں بڑی تعداد میں ایتھلیٹس اور شہریوں کی شرکت متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نیشنل میراتھن اور سائیکلنگ ریس 2026 میں 11 ہزار سے زائد افراد حصہ لیں گے۔ صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر اور دیگر اہم شخصیات تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گی۔

ریس کا آغاز صبح 6 بجے لبرٹی چوک سے ہوگا، جہاں سے 21 کلومیٹر میراتھن اور سائیکلنگ مقابلے شروع ہوں گے۔ خواتین کے لیے 5 کلومیٹر ریس، جبکہ 2 کلومیٹر فیملی فن ریس اور 1 کلومیٹر ویل چیئر ریس بھی ایونٹ کا حصہ ہوں گی۔

تقریب میں ملک سلمان، محمد علی اور محمد طارق قریشی سمیت دیگر حکام بھی موجود ہوں گے۔

حکام کے مطابق یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ایونٹ کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں، اور اسے کامیاب بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے گئے ہیں۔