6 سائیڈ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل 19 اپریل کو کھیلا جائے گا

کھیل کے اختتام پر مہمان خصوصی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔

               
April 19, 2026 · اسپورٹس
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی : آل کراچی تنظیم نوجوانان پیرآباد 6 سائیڈ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل 19 اپریل بروز اتوار شام 4 بجے زاہد شہید ایف سی اور نبیل ایف سی کے مابین باچا خان مرکز گرائونڈ بنارس پر کھیلا جائے گا۔

ارشد سہیل خان نائب صدر اے این پی صوبہ سندھ مہمان خصوصی ہوں گے۔ دیگر مہمانوں میں صادق عرف بھائی جان ، سینئر رہنما اے این پی عزیز خان، صدر یوسی 8 اے این پی مولانا سمیع اللہ ، ارشاد بخاری، چیئرمین یوسی 8 بلال گل، سبحان آفریدی، لالہ سراج خان ، ظاہر شاہ اور علی شاہ بھی موجود ہوں گے۔ کھیل کے اختتام پر مہمان خصوصی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔