لبنان میں فرانسیسی امن دستے کے ہلاک اہلکار کی میت فرانس منتقل
مونتوریو کی خدمات "ہمارے آئندہ اقدامات میں زندہ رہیں گی، بطور فوجی اور امن محافظ"۔
لبنان میں تعینات اقوامِ متحدہ کے عبوری امن مشن (یو این آئی فل) نے ہلاک ہونے والے فرانسیسی امن اہلکار فلوریاں مونتوریو کی میت فرانس منتقل کر دی ہے۔
یو این آئی فل کے سربراہ میجر جنرل ڈیوداتو اباگنارا نے مونتوریو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات “ہمارے آئندہ اقدامات میں زندہ رہیں گی، بطور فوجی اور امن محافظ”۔
انہوں نے مزید کہاکہ آپ نے اس سرزمین میں امن کے لیے اپنی ہر چیز قربان کر دی، آپ ہماری مکمل عزت کے مستحق ہیں۔
یو این آئی فل کے مطابق مونتوریو ایک غیر ریاستی عنصر کی جانب سے چھوٹے ہتھیاروں کی فائرنگ میں ہلاک ہوئے۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اس واقعے کا ذمہ دار حزب اللہ کو ٹھہرایا ہے، تاہم لبنانی مسلح گروہ نے اس کی تردید کی ہے۔