آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر امریکی کارروائی کی تفصیلات جاری
عالمی میرین ڈیٹا کے مطابق 'ایم وی توسکا'نامی کنٹینر شپ ایرانی پرچم کے تحت رجسٹرڈ ہے
April 20, 2026 · بام دنیا
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے ایرانی پرچم بردار کنٹینر شپ پر کارروائی کی ویڈیو جاری کر دی، جس میں امریکی میرینز کو جہاز پر قبضہ کرتے دکھایا گیا ہے۔ حکام کے مطابق جہاز اب امریکی تحویل میں ہے۔
عالمی میرین ڈیٹا کے مطابق ‘ایم وی توسکا’ نامی کنٹینر شپ ایرانی پرچم کے تحت رجسٹرڈ ہے اور کارروائی سے قبل اس کی رفتار انتہائی کم، تقریباً 1.2 ناٹس ریکارڈ کی گئی تھی۔
اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا تھا کہ امریکہ نے ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی کوشش کرنے والے ایرانی بحری جہاز کو نشانہ بنا کر اسے روک لیا۔ ان کے مطابق یہ جہاز آبنائے ہرمز میں امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کی کوشش کر رہا تھا، جس پر امریکی فوج نے کارروائی کی۔