جہاز پر حملہ کرکے جنگ بندی کی خلاف ورزی گئی۔جواب دینگے۔ایران
حملے کا نشانہ بننے والا جہاز چین سے ایران آ رہا تھا۔ ایرانی حکام
April 20, 2026 · بام دنیا
ایران کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ کے ترجمان خاتم الانبیا بریگیڈ نے امریکی کارروائی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی تجارتی جہاز پر فائرنگ جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے، جس کا جواب دیا جائے گا۔
بیان میں کہا گیا کہ حملے کا نشانہ بننے والا جہاز چین سے ایران آ رہا تھا۔ ایرانی حکام کے مطابق امریکہ کی اس کارروائی کو “میر ی ٹائم جارحیت” قرار دیتے ہوئے واضح کیا گیا کہ ایران مناسب وقت پر جواب دے گا۔
ترجمان کے مطابق امریکی کارروائی کے بعد ایرانی فورسز نے ردعمل میں چند امریکی بحری جہازوں کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔