کشیدگی کے اثرات۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 96 ڈالر کے قریب ٹریڈ ہو رہا ہے
April 20, 2026 · بام دنیا
مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی غیریقینی صورتحال کے باعث ہفتے کے آغاز پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں قیمتیں تقریباً 7 فیصد تک بڑھ گئیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ایرانی جہاز سے متعلق امریکی کارروائی اور ممکنہ ردعمل کے خدشات نے عالمی منڈی کو متاثر کیا، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 96 ڈالر جبکہ ڈبلیو ٹی آئی 90 ڈالر فی بیرل کے قریب ٹریڈ ہو رہا ہے۔
اسی طرح برطانوی خام تیل کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا، جو تقریباً 5 فیصد اضافے کے بعد 95 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی۔