ہزمز کو پہلے والی صورتحال میں بحال کرنے کا اماراتی مطالبہ

عالمی گزرگاہوں پر کسی بھی قسم کی رکاوٹ یا ادائیگیاں “بھتہ خوری کے مترادف” ہیں

               
April 20, 2026 · بام دنیا

امارات کے وزیر برائے پیٹرولیم ڈاکٹر سلطان الجابر نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز ایک عالمی تجارتی گزرگاہ ہے، اور اسے فوری طور پر جنگ سے قبل والی معمول کی صورتحال میں بحال کیا جانا چاہیے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش کو 50 دن مکمل ہو چکے ہیں، جس سے عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل متاثر ہوئی ہے۔

ڈاکتر سلطان الجابر نے کہا کہ عالمی گزرگاہوں پر کسی بھی قسم کی رکاوٹ یا ادائیگیاں “بھتہ خوری کے مترادف” ہیں اور انہیں کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے ایران اور عمان کی جانب سے آبنائے ہرمز پر ٹول ٹیکس کے امکان کو بھی واضح طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے اقدامات عالمی تجارت کے اصولوں کے خلاف ہیں۔