تیل کی آزاد منڈی سب کیلئے یا کسی کیلئے نہیں۔ایران

عالمی توانائی منڈی میں "آزاد مارکیٹ" سب کیلئے ہونی چاہیے۔ نائب ایرانی صدر

               
April 20, 2026 · بام دنیا

نائب ایرانی صدر رضا عارف نے کہا ہے کہ اگر ایران کی تیل برآمدات کو روکا جاتا ہے تو پھر دوسروں کیلئے بھی توانائی اور تجارت کی آزاد رسائی کی توقع نہیں کی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی توانائی منڈی میں “آزاد مارکیٹ” سب کیلئے ہونی چاہیے، ورنہ یہ اصول کسی کیلئے بھی لاگو نہیں رہتا۔

نائب ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کی سکیورٹی مفت فراہم نہیں کی جا سکتی، اور اس اہم آبی گزرگاہ سے متعلق ذمہ داریوں کو یکطرفہ طور پر نہیں دیکھا جا سکتا۔