ایران امریکہ جنگ بندی میں توسیع کے لئے پرامید ہیں۔ترک وزیر خارجہ
جنگ بندی کی میعاد ختم ہونے پر کوئی بھی نئی جنگ شروع ہوتے ہوئےنہیں دیکھنا چاہتے
April 20, 2026 · بام دنیا
ترکیہ نے کہا ہے کہ وہ ایران اور امریکہ کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی میں توسیع کے لئے پرامید ہے،جنگ بندی بدھ کو ختم ہونے والی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات ترک وزیر ِ خارجہ خاقان فیدان نے گزشتہ روز انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ ہفتے جنگ بندی کی میعاد ختم ہونے پر کوئی بھی نئی جنگ شروع ہوتے ہوئےنہیں دیکھنا چاہتے۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ فریقین جنگ بندی میں توسیع کریں گے۔