جاپان میں 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

تاحال کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔ تاہم ریسکیو اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

               
April 20, 2026 · بام دنیا

ٹوکیو — جاپان میں 7.4 شدت کے طاقتور زلزلے کے بعد حکام نے سونامی وارننگ جاری کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ سمندر کے اندر آیا جس کے باعث ساحلی علاقوں میں سونامی کے خطرے کے پیش نظر ہنگامی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔

جاپان میٹرو لوجیکل ایجنسی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے، جس کے بعد ساحلی علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق تاحال کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔ تاہم ریسکیو اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد آفٹر شاکس آنے کا بھی امکان موجود ہے، جس کے باعث مزید احتیاط کی ضرورت ہے۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور صرف سرکاری ہدایات پر عمل کریں۔