اسرائیل میں ایران کے لیے جاسوسی کے شبے میں دو نوجوان گرفتار

گرفتار افراد کی شناخت 19 سالہ ساگی ہائیک اور 21 سالہ اساف شیتریت کے طور پر ہوئی ہے،

               
April 20, 2026 · بام دنیا

تل ابیب — اسرائیل میں سکیورٹی اداروں نے ایران کے لیے مبینہ جاسوسی کے الزام میں دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

اسرائیلی چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق گرفتار افراد کی شناخت 19 سالہ ساگی ہائیک اور 21 سالہ اساف شیتریت کے طور پر ہوئی ہے،

جن کا تعلق شہر نیس زیونا سے بتایا جاتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں نوجوانوں پر شبہ ہے کہ وہ حساس معلومات ایران کو فراہم کرنے میں ملوث تھے،

جس کے بعد سکیورٹی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔