راشد خان نے بھارت اور آسٹریلیا کی پیشکشیں ٹھکرا دیں

تمام ضروری دستاویزات حاصل کریں اور بھارتی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کریں، کیونکہ افغانستان کی صورتحال اس وقت غیر مستحکم تھی۔

               
April 20, 2026 · اسپورٹس

کابل— افغانستان کرکٹ ٹیم کے معروف لیگ اسپنر راشد خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں دو مختلف ممالک کی جانب سے شہریت اور ان کی قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے کی پیشکش کی گئی تھی، تاہم انہوں نے دونوں پیشکشوں کو مسترد کر دیا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف انہوں نے اپنی کتاب “Rashid Khan: From Streets to Stardom” میں کیا ہے۔

راشد خان نے بتایا کہ 2023 کے آئی پی ایل سیزن کے دوران بھارت میں ایک ملاقات کے دوران انہیں پیشکش کی گئی کہ وہ بھارت میں رہائش اختیار کریں،

تمام ضروری دستاویزات حاصل کریں اور بھارتی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کریں، کیونکہ افغانستان کی صورتحال اس وقت غیر مستحکم تھی۔

ان کے مطابق اسی نوعیت کی ایک پیشکش آسٹریلیا کی جانب سے بھی کی گئی تھی، تاہم انہوں نے دونوں مواقع پر واضح طور پر انکار کر دیا۔

راشد خان  نے کہا کہ وہ اپنے وطن افغانستان کی نمائندگی کو ترجیح دیتے ہیں، اور اگر وہ اپنے ملک کی طرف سے نہ کھیلیں تو وہ کرکٹ کھیلنا ہی بہتر نہیں سمجھتے۔

یہ انکشاف سوشل میڈیا اور اسپورٹس حلقوں میں خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے۔