مذاکرات ہونے والے ہیں ، معاہدے پر آج ہی دستخط ہونگے، ٹرمپ کی تازہ قلا بازی
ایران کے ساتھ معاہدے پر پاکستان میں آج ہی دستخط ہوں گے، ٹرمپ کی گفتگو
فائل فوٹو
واشنگٹن/اسلام آباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی نائب صدر کی سربراہی میں ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد آئندہ چند گھنٹوں میں پاکستان پہنچ رہا ہے،ایران کے ساتھ معاہدے پر پاکستان میں آج ہی دستخط ہوں گے۔۔
امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے خطے کی صورتحال اور پاک-امریکہ سفارتی رابطوں پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ اس دورے کا مقصد اہم علاقائی امور اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔
صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے خاتمے کے حوالے سے بھی اہم بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان میں ہونے والے ان مذاکرات میں کوئی بڑی پیش رفت یا “بریک تھرو” سامنے آتا ہے، تو وہ ایرانی قیادت سے براہِ راست ملاقات کے لیے تیار ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق، پاکستانی حکام نے امریکی وفد کی آمد کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ ان ملاقاتوں میں دفاعی و سفارتی تعاون سمیت مشرق وسطیٰ کی مجموعی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدے پر پاکستان میں آج ہی دستخط ہوں گے۔
ٹرمپ کا یہ تازہ بیان ایرانی وزارت خارجہ کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں تہران نے کہا تھا کہ وہ اسلام آباد میں مذاکرات میں شرکت نہیں کریں گے۔
تاہم ٹرمپ نے پیر کے روز فاکس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدے پر آج پاکستان میں دستخط ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر مذاکرات میں پیشرفت ہوتی ہے تو وہ ایران کی اعلیٰ قیادت سے ملنے کو بھی تیار ہیں۔
پیر کو ہی نیو یارک ٹائمز کو انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکی نائب صدر ڈی جے وینس سمیت امریکی فوج مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ ہو چکا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدے پر پاکستان میں آج ہی دستخط ہوں گے۔