جنگ بندی کی خلاف ورزیاں مذاکرات میں بڑی رکاوٹ ہیں، ایران کا پاکستان کو پیغام

ایران تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے قومی مفادات اور سلامتی کے تحفظ کے لیے اگلے اقدامات کا فیصلہ خود کرے گا، ایرانی وزیر خارجہ

               
April 21, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

تہران / اسلام آباد: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں انہوں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال اور جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عباس عراقچی نے امریکہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے واضح کیا کہ واشنگٹن کی جانب سے “جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں” سفارتی عمل کے تسلسل میں سب سے بڑی رکاوٹ بن چکی ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں ایرانی بندرگاہوں، ساحلوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں اور متضاد بیانات اس بات کا ثبوت ہیں کہ امریکہ مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ۔

عباس عراقچی نے جنگ بندی اور امن کے قیام کے لیے پاکستان کی ثالثی اور کوششوں کو سراہا، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ماضی کے تلخ تجربات اور امریکی وعدہ خلافیوں نے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے۔

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے قومی مفادات اور سلامتی کے تحفظ کے لیے اگلے اقدامات کا فیصلہ خود کرے گا۔