ایمنسٹی کی نیتن یاہو، پیوٹن، ٹرمپ پر شدید تنقید

اسرائیل، روس اور امریکہ عالمی انسانی حقوق کی تباہی میں پیش پیش ہیں

               
April 21, 2026 · بام دنیا

بین الاقوامی تنظیم اینسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اسرائیل، روس اور امریکہ عالمی انسانی حقوق کی تباہی میں پیش پیش ہیں، جبکہ ان ممالک کے رہنماؤں کو “بہت زیادہ لالچی شکاری” قرار دیا گیا ہے جو معاشی اور سیاسی غلبے کے خواہاں ہیں۔

تنظیم کی سربراہ ایگنیس کالمارڈ نے عالمی انسانی حقوق کی صورتحال پر جاری سالانہ رپورٹ میں لکھا کہ “ایک ایسا عالمی ماحول، جہاں وحشیانہ رویے پنپ سکیں، طویل عرصے سے تشکیل پا رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 2025 میں بین الاقوامی نظام سے واضح انحراف دیکھنے میں آیا، وہ نظام جو ہولوکاسٹ اور عالمی جنگوں کی تباہ کاریوں کے بعد تشکیل دیا گیا تھا، اور جسے گزشتہ 80 برسوں میں بتدریج اور مشکل سے تعمیر کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اس نظام کو حالیہ برسوں میں شدید دھچکا لگا ہے، جس سے عالمی سطح پر انسانی حقوق کی صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے۔