ایران میں حکومت کے حق میں مظاہرے۔ اسلحہ بردار خواتین بھی شریک

بعض خواتین کے پاس خودکار ہتھیار اور راکٹ لانچر جیسے اسلحہ بھی دیکھا گیا

               
April 21, 2026 · بام دنیا

جنگ بندی کے خاتمے کی تاریخ قریب آنے کے ساتھ ہی ایران میں حکومت اور مسلح افواج کے حق میں عوامی مظاہروں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

مغربی شہر خرم آباد میں میں حکومتی حمایت میں بڑی ریلی نکالی گئی جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

اسی طرح اصفہان میں ہونے والے ایک مظاہرے میں برقعہ پوش خواتین بھی نمایاں طور پر موجود تھیں، جن میں بعض کے پاس خودکار ہتھیار اور راکٹ لانچر جیسے اسلحہ بھی دیکھا گیا۔

یہ مظاہرے ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب ایران کو مبینہ طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی دھمکیوں کا سامنا ہے اور خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔