اسرائیلی فوج کا جنوبی لبنان میں 70 دیہات پر نقل و حرکت پر پابندی کا اعلان

اسرائیلی افواج جنگ بندی کے دوران بھی علاقے میں موجود ہے۔

               
April 21, 2026 · بام دنیا

اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان میں 70 سے زائد دیہات کے رہائشیوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

العربیہ کے مطابق فوج کے ترجمان افخای ادرعی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں جنوبی لبنان میں شہریوں کو متنبہ کیا کہ وہ مخصوص دیہات کی طرف یا دریائے لیطانی کے قریب علاقوں میں نہ جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی افواج جنگ بندی کے دوران بھی علاقے میں موجود ہے۔

ترجمان نے لبنانی شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ سرحدی دیہات میں تاحکمِ ثانی واپس نہ جائیں اور ممکنہ سکیورٹی خطرات کو مدنظر رکھیں۔