دنیا کی توجہ ایران پر اور فلسطین میں یہودی آباد کار فلسطینی دیہات پر چڑھ دوڑے

اسرائیلی آبادکاروں نے الخلیل کے قریب 16 سالہ نوجوان کو گاڑی تلے کچل کر شہید کردیا

               
April 21, 2026 · بام دنیا

جب دنیا کی توجہ ایران اور لبنان پر مرکوز ہے، اسرائیلی آبادکاروں اور فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اپنی پرتشدد کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے مطابق اسرائیلی آبادکاروں نے الخلیل کے قریب ایک 16 سالہ نوجوان کو گاڑی تلے کچل کر شہید کر دیا، جبکہ رام اللہ کے شمال مشرق کے قریب کسانوں پر بھی حملے کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے نابلس میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر باپ اور بیٹے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے وہ اسپتال منتقل کیے گئے۔
حوارہ میں درجنوں گھروں پر چھاپے مارے۔
بیت اللحم میں کئی گھروں پر کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کیا۔
الخلیل میں چھاپہ مار کر ایک سابق قیدی کو دوبارہ گرفتار کر لیا۔

دوسری جانب ادارے نے یہ بھی بتایا کہ ایک فلسطینی خاتون 2023 میں اسرائیلی چھاپے کے دوران لگنے والے شیل کے ٹکڑوں کے زخموں کے باعث شہید ہو گئی۔