ایران نواز ملیشیا پر دباؤ کے لیے عراق کو امریکی رقوم کی ترسیل معطل

اقدام بغداد پر دباؤ ڈالنے کے لیےکیا گیا تاکہ ایران نواز مسلح گروہوں کو ختم کرے۔

               
April 22, 2026 · بام دنیا

ٹرمپ انتظامیہ نے عراق کو امریکی ڈالر کی ترسیل عارضی طور پر روک دی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ عراقی فوج کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کے پروگرام بھی معطل کر دیے ہیں۔ وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام بغداد پر دباؤ ڈالنے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ وہ ملک میں موجود ایران نواز مسلح گروہوں کو ختم کرے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں امریکی محکمہ خزانہ کے حکام نے تقریباً 50 کروڑ ڈالر کی امریکی کرنسی کی ایک فضائی کھیپ کو بھی روک دیا تھا۔

یہ رقوم عراقی تیل کی فروخت سے حاصل آمدن تھیں جو فیڈرل ریزرو بینک آف نیویارک کے اکاؤنٹس میں رکھی گئی تھیں، تاہم امریکی خدشات کے باعث انہیں روکا گیا۔ ان خدشات میں ملیشیاؤں کے اثر و رسوخ اور ان کی سرگرمیاں شامل ہیں۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق اس حوالے سے امریکی محکمہ خزانہ اور ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔