پینٹاگون کا امریکی تاریخ کے سب سے بڑے دفاعی بجٹ کا مطالبہ
18 جنگی بحری جہازوں کی تیاری کے لیے 65 ارب ڈالر مختص کرنے کی تجویز
امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے دفاعی بجٹ کی تجویز پیش کر دی ہے، جس کی مجموعی مالیت تقریباً ڈیڑھ ہزار ارب ڈالر بتائی جا رہی ہے۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق 18 جنگی بحری جہازوں کی تیاری کے لیے 65 ارب ڈالر مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ سالانہ 85 جدید ایف-35 لڑاکا طیاروں کی خریداری کے لیے 102 ارب ڈالر خرچ کرنے کی منصوبہ بندی شامل ہے۔
اسی طرح ڈرون ٹیکنالوجی اور پلیٹ فارمز کی تیاری پر 53 ارب ڈالر خرچ کرنے کی تجویز ہے، جبکہ اینٹی ڈرون ہتھیاروں اور ایمونیشن کے لیے 21 ارب ڈالر مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
فوجی اخراجات میں مزید اضافہ کرتے ہوئے اہلکاروں کی تنخواہوں میں 5 سے 7 فیصد تک اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق امریکی فوج میں 44 ہزار نئے اہلکاروں کی بھرتی بھی اس منصوبے کا حصہ ہے، جس کا مقصد فوجی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانا بتایا جا رہا ہے۔