امریکہ تائیوان کو ہتھیار فراہم کرنے سے باز رہے۔ چین
امریکہ کی جانب سے چین کو روکنے اور محدود کرنے کی حکمت عملی ناکام ہو گی
April 22, 2026 · بام دنیا
چین نے کہا ہے کہ اسے محدود کرنے کی امریکی کوششیں نہ صرف ناکام ہوں گی بلکہ یہ دونوں ممالک کے مفاد میں بھی نہیں ہیں۔
امریکہ میں چینی سفارت خانے کے ترجمان لیو پین گیو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چین اور امریکہ کے تعلقات کی بنیاد باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور مشترکہ مفاد پر ہونی چاہیے، نہ کہ زیرو سم پالیسی پر۔انہوں نے خبردار کیا کہ امریکہ کی جانب سے چین کو روکنے اور محدود کرنے کی حکمت عملی ناکام ہو گی اور اس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کے بنیادی مفادات میں شامل ہے اور اسے “ریڈ لائن” قرار دیا گیا ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔