پی ایس ایل 11: حیدر آباد کنگزمین کی مسلسل چوتھی فتح، ملتان سلطانز کو شکست

ملتان سلطانز نے حیدرآباد کنگزمین کو 214 رنز کا ہدف دیا، جو اُس نے 6 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، عثمان خان کی سنچری

               
April 22, 2026 · اسپورٹس
فوٹو سوشل مٰیڈیا

فوٹو سوشل مٰیڈیا

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے 33 ویں میچ میں حیدر آباد کنگزمین نے ملتان سلطانز کو 4 وکٹ سے شکست دے کر مسلسل چوتھی فتح اپنے نام کرلی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے حیدرآباد کنگزمین کو 214 رنز کا ہدف دیا، جو اُس نے 3 گیندوں پہلے ہی 6 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اس میچ کی خاص بات یہ تھی کہ دونوں طرف کی بیٹنگ لائن کی طرف سے سنچریاں اسکور کی گئیں، ملتان سلطانز کی طرف سے  اسٹیو اسمتھ نے 106 اور حیدر آباد کے عثمان خان نے 101 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔

ہدف کا کامیاب تعاقب کرنے والی ٹیم حیدر آباد کنگز مین کی طرف سے کپتان مارنس لبوشین نے 61 بنانے میں کامیاب رہے جبکہ جیت میں کردار نبھانے کا سہرا حسان خان کے سر رہا، جنہوں نے صرف 6 گیندوں پر 24 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی۔

پیٹرسڈل اور محمد اسماعیل نے 3،3 وکٹ حاصل کیں۔

سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 213 رنز بنائے تھے۔

ان فارم صاحبزادہ فرحان اور تجربہ اسٹیو اسمتھ نے سنچری پارٹنرشپ بنائی تھی، فرحان 66 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

اسمتھ نے پی ایس ایل میں اپنی پہلی اور ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی چھٹی سنچری بنائی، وہ 50 گیندوں پر 106 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کے علاوہ جوش فلیپے نے 19 رنز بنائے۔

حیدرآباد کنگزمینن کی جانب سے عاکف جاوید نے 3 جبکہ محمد علی، حنین شاہ، حسان خان اور گلین میکس ویل نے ایک ایک وکٹ لی۔