نواز کے خلف کارروائی آئی سی سی نے شروع کی، ترجمان پی سی بی
نشہ آور شے استعمال کرنے کے معاملے میں ٹیسٹ مثبت آنے پر کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ، ترجمان
فائل فوٹو
لاہور: ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ محمد نواز کے حوالے سے کارروائی آئی سی سی نے شروع کی ہے۔
ایک بیان میں ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی ہی اس کارروائی کو مکمل کرے گی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ محمد نواز آئی سی سی کو اس حوالے سے جواب جمع کروائیں گے۔
خیال رہے کہ نشہ آور شے استعمال کرنے کے معاملے میں ٹیسٹ مثبت آنے پر گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے پاکستانی کرکٹر محمد نواز کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد نواز کے خلاف ٹیسٹ مثبت آنے پر تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق محمد نواز کا ٹیسٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران مثبت آیا تھا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اس حوالے سے پی سی بی کو آگاہ کر دیا ہے۔