پی ایس ایل 11، خوشدل کی دھواں دار بیٹنگ،کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو ہرا دیا

خوشدل نے صرف 14 گیندوں کا سامنا کیا،ناقابلِ شکست 44 رنز بناڈالے جس میں 5 چھکے اور 2 چکے شامل تھے۔میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

               
April 24, 2026 · اسپورٹس
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی: پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 11 کے 35 ویں میچ میں کراچی کنگز نے خوشدل شاہ کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں  کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں  پر 199 رنز بنائے۔عبداللہ شفیق 62  اور فخر زمان 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔کراچی کنگز کی جانب سے  معین علی نے 2 ،حسن علی اور رضوان اللہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں کراچی کنگز نے  200 رنز کا ہدف خوشدل شاہ کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت 18.4 اوورز میں 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔کپتان ڈیوڈ وارنر نے 63 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

کراچی کنگز کی جانب سے جیسن روئے 9 ، ریز ا ہینڈرکس 10 اور سلمان آغا 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔معین علی نے 17 گیندوں پر 39 رنز بنائے۔ اعظم خان 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔خوشدل نے صرف 14 گیندوں کا سامنا کیا اور ناقابلِ شکست 44 رنز بناڈالے جس میں 5 چھکے اور 2 چکے شامل تھے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے عبید شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ڈینیئل سیمس اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ لی۔

کراچی کنگز کے خوشدل شاہ کو دھواں دار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔