آبنائے ہرمز پر عائد ٹول ٹیکس کی پہلی آمدنی ایران کو موصول

ڈپٹی اسپیکر حامد رضا نے ٹول ٹیکس سے حاصل ہونے والی پہلی آمدنی کی تصدیق کردی

               
April 24, 2026 · بام دنیا

ایران کا آبنائے ہرمز گزرنے والے جہازوں سے لینے والا ٹول ٹیکس مرکزی بینک میں جمع کرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر حامد رضا نے ٹول ٹیکس سے حاصل ہونے والی پہلی آمدنی کی تصدیق بھی کی ہے۔
دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ ایران کے دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی جا سکتی۔

امریکی میڈیا کا کہناتھا کہ ڈپٹی اسپیکر نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں کہ یہ آمدنی کس سے اور کیسے وصول کی گئی۔