امریکہ کا ایران نواز عراقی ملیشیا کے سربراہ کی گرفتاری پر 10 ملین ڈالر انعام

عراقی شہریوں کے قتل،عراق و شام میں امریکی سفارتی تنصیبات اور اہلکاروں پر حملوں میں ملوث رہا ہے

               
April 24, 2026 · بام دنیا

امریکی محکمۂ خارجہ نے ایران کی حمایت یافتہ عراقی مسلح تنظیم کتائب سید الشہداء (کے ایس ایس) کے سربراہ کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر 10 ملین ڈالرز تک انعام دینے کا اعلان کر دیا۔

امریکی حکام کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں کے ایس ایس کے رہنما ہاشم فنیان رحیم السراجی، جو ابو علاء الولائی کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں، کے بارے میں معلومات درکار ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ گروہ عراقی شہریوں کے قتل اور عراق و شام میں امریکی سفارتی تنصیبات اور اہلکاروں پر حملوں میں ملوث رہا ہے۔

محکمہ خارجہ کے مطابق معلومات فراہم کرنے والے افراد “انعام اور ممکنہ طور پر محفوظ مقام پر منتقلی” کے اہل ہو سکتے ہیں۔