سیشن کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 66 ہزار 380 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر پہنچا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رجحان غالب رہا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروبار کے دوران انڈیکس 1,934 پوائنٹس گر کر 1 لاکھ 67 ہزار 238 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ سیشن کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 66 ہزار 380 پوائنٹس کی کم ترین جبکہ 1 لاکھ 68 ہزار 53 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز مارکیٹ 1 لاکھ 69 ہزار 173 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی، جس کے مقابلے میں آج واضح دباؤ دیکھا جا رہا ہے۔