پوپ لیو کا امریکہ ایران پر جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکرات جاری رکھنے پر زور
میں امن کے لیے مکالمے کے تسلسل کی حوصلہ افزائی کروں گا۔پوپ لیو
April 24, 2026 · بام دنیا
پوپ لیو نے امریکہ اور ایران پر جنگ کے خاتمے کے لیے امن مذاکرات جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس جنگ نے ایران میں بے قصور لوگوں کی ایک پوری آبادی کو متاثر کیا ہے۔
بی بی سی کے مطابق چار افریقی ممالک کے دورے کے بعد روم واپسی پر طیارے میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں امن کے لیے مکالمے کے تسلسل کی حوصلہ افزائی کروں گا، تاکہ تمام فریق امن کے فروغ، جنگ کے خطرے کے خاتمے اور بین الاقوامی قانون کے احترام کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔
انھوں نے مزید کہا کہ میں سب کو اس بات کی ترغیب دینا چاہتا ہوں کہ وہ نفرت اور تقسیم کے بجائے امن کی ثقافت سے جنم لینے والے جوابات تلاش کرنے کی کوشش کریں۔