قومی یکجہتی نے دشمن کی صفوں میں دراڑ ڈال دی۔مجتبیٰ خامنہ ای

ایران اپنی داخلی یکجہتی کو کسی بھی صورت کمزور نہیں ہونے دے گا

               
April 25, 2026 · بام دنیا

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ قومی یکجہتی نے دشمن کی صفوں میں دراڑ ڈال دی ہے اور یہی اتحاد مخالف قوتوں کو مزید کمزور کر رہا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ دشمن کا میڈیا عوام کے ذہنوں کو متاثر کر کے قومی یکجہتی اور ملک کی سلامتی کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم ان کے بقول یہ سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے مزید کہا کہ قومی اتحاد دشمن کو بے حال کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ایران اپنی داخلی یکجہتی کو کسی بھی صورت کمزور نہیں ہونے دے گا۔

واضح رہے کہ اس بیان سے قبل امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک ایرانی عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای شدید زخمی ہیں، تاہم وہ ہوش میں ہیں۔