غزہ میں اسرائیلی حملے تیز۔ بچے سمیت مزید 12 فلسطینی شہید
جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فورسز کی جانب سے خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے
April 25, 2026 · بام دنیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں شدت آ گئی ہے، مختلف حملوں میں 12 فلسطینی شہید ہو گئے جن میں ایک خاتون، ان کا بچہ اور چھ پولیس اہلکار شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق غزہ میں متعدد مقامات پر ہونے والے ان حملوں کے دوران شہری آبادی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
علاقے میں جاری چھ ماہ پرانی جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فورسز کی جانب سے خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں اب تک تقریباً ایک ہزار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اور روزانہ کی بنیاد پر حملوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس سے انسانی بحران مزید سنگین ہوتا جا رہا ہے۔