غزہ جنگ کے بعد فلسطینی بلدیاتی انتخابات کا آغاز۔ووٹنگ جاری

مغربی کنارے اور غزہ کے بعض علاقوں میں ووٹنگ جاری، لاکھوں ووٹرز حصہ لے رہے ہیں

               
April 25, 2026 · بام دنیا

مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کے مرکزی علاقے میں فلسطینیوں نے بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا آغاز کر دیا ہے، جو غزہ جنگ کے بعد پہلے انتخابات ہیں۔

رام اللہ میں قائم مرکزی انتخابی کمیشن کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں تقریباً 15 لاکھ جبکہ غزہ کے علاقے دیر البلح میں 70 ہزار افراد ووٹ ڈالنے کے لیے رجسٹرڈ ہیں۔

ووٹنگ مراکز صبح 7 بجے کھولے گئے اور انتخابی عمل جاری ہے۔

غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کے باعث صورتحال انتہائی سنگین ہے، جہاں بیشتر شہری بنیادی ضروریات کے حصول کے لیے بھی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق غزہ میں جاری جنگ کے دوران اب تک کم از کم 72 ہزار 568 افراد جاں بحق اور ایک لاکھ 72 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

یہ انتخابات اکتوبر 2023 میں اسرائیلی جنگ کے آغاز کے بعد فلسطینی علاقوں میں پہلی بڑی سیاسی سرگرمی قرار دیے جا رہے ہیں۔