امریکہ نے 344 ملین ڈالر کی کرپٹو کرنسی منجمد کر دی
ایران کے مالی وسائل کو محدود کرنے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔سکاٹ بیسنٹ
April 25, 2026 · بام دنیا
امریکہ نے ایران سے روابط کی وجہ سے 344 ملین ڈالر کے کرپٹو کرنسی اثاثے منجمد کر دیے ہیں۔
امریکہ وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ واشنگٹن جنگ کی وجہ سے توانائی کی فراہمی میں خلل کے درمیان تہران پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس کے مالی وسائل کو محدود کرنے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران کی جانب سے بیرون ملک منتقل کی جانے والی رقوم کا سراغ لگاتا رہے گا اور حکومت سے جڑے تمام مالی ذرائع کو نشانہ بنایا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران پر یہ الزام بھی عائد کیا جا رہا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے ٹول ٹیکس کرپٹو کرنسی کی صورت میں وصول کر رہا ہے۔ تاہم اس دعوے کی باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی۔