ایران میں اسرائیلی ایجنٹ کو پھانسی دے دی گئی

سپریم کورٹ سے سزا برقرار رکھی۔ تخریب کاری اور خوف پھیلانے کا الزام

               
April 25, 2026 · بام دنیا

ایران نے اسرائیل کا مبینہ ایجنٹ قرار دیے گئے ایک شخص کو پھانسی دے دی گئی ہے۔

نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق مذکورہ شخص پر جنوری میں ہونے والے ملک گیر احتجاج کے دوران تخریب کاری اور خوف و ہراس پھیلانے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق سزا یافتہ شخص کی شناخت عرفان کیانی کے نام سے کی گئی، جسے سپریم کورٹ کی جانب سے سزا برقرار رکھنے کے بعد آج پھانسی دے دی گئی۔

ایرانی حکام کے مطابق ملزم پر اسرائیل کے لیے کام کرنے اور ملک میں بدامنی پھیلانے کا الزام تھا۔