فائرنگ کے واقعے کے باعث واشنگٹن ہلٹن ہوٹل مکمل بند

وائٹ ہاؤس کورسپونڈنٹس ڈنر کے دوران اچانک فائرنگ جیسی آوازوں نے ہلچل مچا دی

               
April 26, 2026 · بام دنیا

وائٹ ہاؤس میں فائرنگ کے واقعے کے باعث واشنگٹن ہلٹن ہوٹل کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے اور اردگرد کی تمام سڑکیں سیل کر دی گئی ہیں۔

اس سے قبل واشنگٹن میں سالانہ تقریب وائٹ ہاؤس کورسپونڈنٹس ڈنر کے دوران اچانک فائرنگ جیسی آوازوں نے ہلچل مچا دی جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اول کو سیکورٹی ادارے نے فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تقریب واشنگٹن ہلز میں جاری تھی کہ اچانک فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے حاضرین کو نیچے رہیں کی ہدایت دیتے ہوئے صدر کو اسٹیج سے ہٹا دیا۔

اس دوران کئی مہمان خوف کے باعث میزوں کے نیچے چھپ گئے جبکہ کچھ کو تیزی سے باہر نکالا گیا۔

واقعے کے بعد اعلیٰ حکام کو بھی فوری طور پر نکال لیا گیا جن میں پیٹ ہیگسیتھ اور کاش پٹیل شامل ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق تقریباً پانچ گولیوں جیسی آوازیں سنائی دیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔