مشتبہ حملہ آور ہوٹل بطور مہمان رہائش پذیر تھا۔ڈی سی پولیس چیف

مشتبہ شخص کی شناخت 31 سالہ کول تھامس ایلن کے طور پر ہوئی ہے

               
April 26, 2026 · بام دنیا

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشتبہ شخص کی شناخت 31 سالہ کول تھامس ایلن کے طور پر ہوئی ہے جو کیلیفورنیا کے شہر ٹورنز کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

واشنگٹن ڈی سی کے پولیس چیف جیفری سی کارول نے بتایا کہ وہ اسی ہوٹل میں بطور مہمان رہائش پذیر تھا جہاں یہ تقریب جاری تھی اور تفتیش کے سلسلے میں اس کے کمرے کو سیل کر دیا گیا ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وائٹ ہاؤس نامہ نگاروں کے عشائیے کے بعد امریکی دارالحکومت میں ہونے والی دیگر تقریبات کے لیے سکیورٹی میں کوئی تبدیلی کی گئی ہے تو انھوں نے کہا کہ اس وقت ایسا نہیں کہا جا سکتا کہ اس واقعے کے بعد کسی اور کو خطرہ ہے تاہم بعد از تقریب ہونے والی پارٹیوں سمیت دیگر تقریبات کے لیے اضافی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔