1981 میں اسی جگہ پر صدر ریگن پر بھی قاتلانہ حملہ ہوا تھا
یہ واقعہ اس ہوٹل کی سب سے نمایاں پہچان بن گیا،
April 26, 2026 · بام دنیا
واشنگٹن میں فائرنگ کا حالیہ واقعہ جس ہوٹل میں پیش آیا، یعنی واشنگٹن ہلٹن اسے “ریگن ہوٹل” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
یہ نام اسے 1981 میں جان ہینکلی جونیئرکی جانب سے اس وقت کے امریکی صدر رونلڈ ریگن پر کیے گئے قاتلانہ حملے کے بعد ملا۔
یہ واقعہ اس ہوٹل کی سب سے نمایاں پہچان بن گیا، حتیٰ کہ یہاں ہر سال منعقد ہونے والا وائٹ ہاؤس کوریسپونڈنٹس ڈنر بھی اس کی اتنی بڑی شناخت نہیں جتنا کہ 1981 کا یہ حملہ ہے۔