مالی کے وزیر دفاع سادیو کامارا حملے میں ہلاک

جنرل کامارا مالی کی اس فوجی حکومت کے اہم ترین رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے جس نے 2020 اور 2021 میں بغاوتوں کے بعد اقتدار سنبھالا تھا۔

               
April 26, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

مالی کے وزیر دفاع سادیو کامارا ہلاک ہو گئے ہیں، یہ واقعہ ملک بھر میں فوجی تنصیبات پر ہونے والے مربوط حملوں کے دوران پیش آیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ایک روز قبل مالی کے دارالحکومت ہماکو کے قریب واقع فوجی شہر کیٹی میں سادیو کامارا کے گھر پر حملہ کیا گیا تھا، جس کے بعد ان کی ہلاکت کی خبر سامنے آئی۔

جنرل کامارا مالی کی اس فوجی حکومت کے اہم ترین رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے جس نے 2020 اور 2021 میں بغاوتوں کے بعد اقتدار سنبھالا تھا۔ انہیں موجودہ فوجی قیادت میں نہایت بااثر شخصیت اور ممکنہ مستقبل کے رہنما کے طور پر دیکھا جاتا تھا۔ ان کی موت کو ملکی فوج کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

حملہ آوروں نے صرف کاٹی ہی نہیں بلکہ بماکو، گاؤ، کیدال، سیوارے اور دیگر شہروں میں بھی کارروائیاں کیں۔

اطلاعات کے مطابق بعض علاقوں میں اب بھی فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کارروائیاں مکمل طور پر ختم نہیں ہوئیں۔