جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 14 افراد شہید۔37 زخمی
اسرائیل حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی میں مزید تین ہفتے کی توسیع کی گئی تھی
April 27, 2026 · بام دنیا
لبنان کی وزارت صحت نےدعویٰ کیا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود گزشتہ روز جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 14 افراد شہید ہوگئے ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان حال ہی میں جنگ بندی میں مزید تین ہفتے کی توسیع کی گئی تھی۔
وزارت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ’دو بچوں اور دو خواتین سمیت 14 افراد شہید اور تین خواتین سمیت 37 زخمی ہوئے ہیں۔