امریکہ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ۔ پائلٹ اور ایک خاتون ہلاک
امریکی ریاست نارتھ ڈکوٹا میں طیارہ گرنے کے فوری بعد اس میں آگ لگ گئی تھی
April 27, 2026 · بام دنیا
امریکی ریاست نارتھ ڈکوٹا میں چھوٹا طیارہ حادثے میں گرکر تباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ اور ایک امریکی خاتون ہلاک ہوگئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ شمالی مینیپولس کے کرسٹل ایئرپورٹ سے پرواز کے فوری بعد حادثے کا شکار ہوگیا۔
بروکلین پارک پولیس کے مطابق طیارہ حادثے کی اطلاع صبح کے وقت موصول ہوئی۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ طیارہ گرنے کے فوری بعد اس میں آگ لگ گئی تھی۔
امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حادثے میں تباہ ہونے والا طیار بیچ ایف 33 اے طیارہ تھا اور جہاز گرنے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے۔