اسرائیل کی وارننگ کے بعد جنوبی لبنان سے ہزاروں افراد کی نقل مکانی
لوگ ٹریفک جام میں پھنس گئے۔جنگ کے ابتدائی دوں جیسی صورتحال ہے۔ کمیونٹی لیڈر
اسرائیلی انتباہ کے بعد جنوبی لبنان سے ہزاروں لوگ محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوگئے۔
لبنان میں جنگ بندی کے باعث بے گھر ہونے والے لاکھوں افراد اپنے گھروں کو واپس لوٹ آئے تھے۔
یہ لوگ اپنے گھروں کی حالت دیکھنے، اور اگر ممکن ہو تو معمولی مرمت کرنے کے لیے واپس جا رہے تھے۔ تاہم کچھ افراد نے دیکھا کہ ان کے گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔
ایک مقامی گاؤں کے کمیونٹی لیڈر کے مطابق جن علاقوں کو آج دوبارہ فوری انخلا کے احکامات دیے گئے، وہاں تقریباً 75 فیصد لوگ واپس آ چکے تھے، اور اب ایک بار پھر نقل مکانی پر مجبور ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان میں سے کئی افراد اپنے سامان سمیت گاڑیوں میں نکلے لیکن شہر سے باہر نکلنے والے مرکزی چوراہوں پر ٹریفک میں پھنس گئے، اور صورتحال جنگ کے ابتدائی دنوں جیسی نظر آ رہی تھی۔
اسی دوران ایک کافی اسٹال جو اس چوراہے پر موجود تھا، اسرائیلی میزائل کی زد میں آ گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔