مصر اور امریکہ کے درمیان مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے اور پاک ایران مذاکرات پر تبادلہ خیال

مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعطی نے مشرقِ وسطیٰ کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

               
April 27, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

قاہرہ : مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعطی نے مشرقِ وسطیٰ کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال، جنگ بندی کی کوششوں اور ایران و امریکہ کے درمیان جاری مذاکراتی عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

مصری وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، اس رابطے کا بنیادی مقصد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنا اور امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششوں کو تیز کرنا تھا۔

وزیرِ خارجہ بدر عبدالعطی نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ جنگ کو ختم کرنے اور مستقل جنگ بندی کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا ناگزیر ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ مصر خطے میں سیکورٹی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اپنے علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر سیاسی حل تلاش کرنے کی بھرپور کوششیں جاری رکھے گا۔

بات چیت کے دوران امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات اور ان میں اب تک ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔